شامی فوج کا حلب پر ایک تباہ کن فضائی حملہ،33 افراد ہلاک
شام کے شمالی شہر حلب میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج نے جمعرات کو ایک اور تباہ کن فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں تینتیس افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔
برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ شامی فوج کے جنگی طیارے نے حلب کے شمال مشرقی علاقے حلق میں ایک مارکیٹ کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
شامی فوج نے بدھ کو حلب میں ایک اسکول پر بمباری کی تھی جس میں بچوں سمیت پچیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اس حملے میں اسکول کی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی تھی اور دیواروں پر خون کے لوتھڑے لگے ہوئے تھے۔شامی فوج نے گذشتہ چند روز سے حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر فضائی حملے تیز کررکھے ہیں اور وہ وہاں بیرل بموں سے بمباری کررہی ہے جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے کڑی تنقید کی ہے اور صدر بشارالاسد کی حکومت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
-
شام میں ہلاک حزب اللہ کے 56 جنگجوؤں کی لبنان میں تدفین
یبرود میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ
مشرق وسطی -
اسامہ کا دست راست "داعش" کے حملے میں شام میں ہلاک
عراق اور شام میں سرگرم القاعدہ کی ایک ذیلی تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام [داعش] کے ...
مشرق وسطی -
شام سے فائر کیے گئے راکٹوں سے لبنان میں 7 افراد ہلاک
سرحدی قصبے عرسال میں 7 راکٹ اور 3 راکٹ الہرمل کے آس پاس گرے ہیں
مشرق وسطی -
شام میں ائیر بیس پر قبضے کی لڑائِی، 19 باغی ہلاک
باغیوں نے دیر الزور ائیر بیس سے ملحق گاوں پر قبضہ کر لیا
مشرق وسطی -
شام کے شمالی شہر حلب میں راکٹ حملہ ،17 افراد ہلاک
سرکاری میڈیا کا دہشت گردوں پر شہری آبادی پر راکٹ برسانے کا الزام
مشرق وسطی -
شام: باغیوں کا فوجی اڈے پر دوبارہ قبضہ، 53 ہلاک
سرکاری فوج نے حلب کے اس بیس پر جمعہ کو قبضہ کیا تھا
مشرق وسطی