داعش کے ہاتھوں 102سالہ بوڑھا شامی جاں بحق

کارروائی میں بوڑھے شامی کے اہل خانہ بھی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شام میں لڑنے ولے سب سے زیادہ انتہا پسند گروپ داعش نے ایک سو دو سالہ ضعیف العمر شخص کو پورے گھرانے سمیت اس وقت جاں بحق کر دیا جب بوڑھا شامی اپنے گھر میں سو رہا تھا۔

واقعے میں بوڑھے شامی کے بیٹے، بہو اور پوتے کے علاوہ پوتی کو بھی قتل کر دیا گیا ہے۔ اس امر کی اطلاع انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم آبزرویٹری نے دی ہے۔

آبزرویٹری کے مطابق اس کارروائی میں ہلاک ہونے والے تمام لوگ علوی تھے۔ واضح رہے بشارالاسد کا بھی علوی شیعہ فرقے سے تعلق ہے۔

عراق اور شام کو اسلامی ریاست بنانے کی خواہاں آئی ایس آئی ایس المعروف داعش کو شروع میں شامی باغیوں نے شام میں خوش آمدید کہا تھا لیکن اب یہ گروپ باغیوں کے لیے بھی ناقابل قبول بن چکا ہے۔

داعش نے ایک سو دوسالہ بوڑھے اور اس کے خاندان کو صوبہ ہما کے گاوں زنوبہ میں حملہ کر کے قتل کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس خاندان کے کئی افراد کو زندہ جلایا گیا جبکہ باقی افراد خانہ کو گولی مار کر ختم کیا گیا۔

علاوہ ازیں شامی فضائیہ نے حلب میں سخت بمباری کی ہے۔ خیال رہے حلب میں یکم جنوری سے 31 مئی تک 2000 افراد کو شامی فضائیہ ہلاک کر چکی ہے ، جبکہ جوابا باغیوں نے حکومت کے زیر قبضہ علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں