مسجد حرام میں دوران رمضان نمازوں کی امامت کا شیڈول جاری
مکہ المکرمہ میں الحرمین الشریفین کے نگراں ادارے نے مسجد حرم اور مسجد نبوی میں ماہ صیام میں با جماعت نمازوں، تراویح اور وتر کے لیے آئمہ کرام کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ مسجد الحرام میں نماز تراویح کے لیے حسب سابق الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس، الشیخ سعود بن ابراہیم الشریم، الشیخ ڈاکٹر عبداللہ بن عواد الجھنی، الشیخ ڈاکٹر ماھر بن حمد المعیقلی، الشیخ ڈاکٹر خالد بن علی الغامدی اور الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کو ملنے والے شیڈول کے مطابق ماہ صیام کی پہلی بیس تراویح میں اول رات کو پانچ تراویح کی امامت ڈاکٹر الشیخ سعود الشریم کریں گے جبکہ بقیہ تراویح اور وتر اور الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس پڑھائیں گے۔ دوسری شب تراویح کی پہلی پانچ رکعتوں کی امامت ڈاکٹر عبداللہ الجھنی کریں گے اور بقیہ نماز اور وتر کی امامت الشیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد المعیقلی کریں گے۔ اس دوران نمازوں کے لیے موذن کے فرائض قاری محمد بن مفرج العمیری ادا کریں گے۔ تیسری نماز تراویح کی پہلی پانچ رکعات ڈاکٹر خالد بن علی الغامدی کی امامت میں ادا کی جائیں گی اور بقیہ تراویح اور وترکی امامت الشیخ بندر بن عبدالعزیز بلیلہ کریں گے۔
یہی ترتیب بیس ایام کی تراویح میں رہے گی۔ آخری عشرے کی پہلی پانچ رکعتوں کی امامت ڈکٹر عبداللہ الجھنی کریں گے۔ آخری پانچ رکعات اور وتر الشیخ ماہر لمعیقلی پڑھائیں گے جبکہ تہجد کی امامت کے لیے ڈاکٹر عبدالرحمان، ڈاکٹر الشریم، الشیخ ڈاکٹر خالد الغامدی اور الشیخ بندر بن بلیلہ کی باری باری ذمہ داری لگائی جائے گی۔ ختم قرآن کی امامت الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس اور عید کی نماز الشیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید پڑھائیں گے۔
-
مسجد حرام: خواتین زائرین کی رہنمائی کیلیے 1000 خواتین کارکن
خواتین کی ہائرنگ کیلیے ہدایت شیخ عبدالرحمان نے جاری کی ہیں
مشرق وسطی -
رمضان میں پانچ ہزار خدام مسجد نبوی کے زائرین کی خدمت پر مامور
ماہ مقدس میں صفائی کا اعلی معیار برقرار رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات
بين الاقوامى -
رمضان کا احترام نہ کرنے والےغیر ملکیوں کو سعودی عرب سے بے دخل کرنے کی دھمکی
غیر مسلموں کو عوامی مقامات پر کھلے عام کھانے پینے سے گریز کی ہدایت
بين الاقوامى -
"ورتل القرآن" العربیہ کا منفرد رمضان پروگرام
قرآن کلچرکا فروغ، قراء کا تعارف پروگرام کے مستقل سلسلے
بين الاقوامى -
مسجد حرام میں ماہ صیام کے آخری عشرے میں امامت کا شیڈول جاری
ختم قرآن کی تراویح کی امامت السدیس کرائیں گے
بين الاقوامى -
مسجد حرام میں یومیہ 15 ہزار معتمرین میں آب زم زم تقسیم
خادم الحرمین الشریفین کی ہدایت پر
مشرق وسطی