داعش عراقی شہر کرکوک اور صلاح الدین پہنچ گئے

سیکیورٹی کی ابتر صورتحال کے پیش نظر علاقے میں کرفیو کا نفاذ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عراق سے العربیہ کے نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق صلاح الدین گورنری سے عراقی فوج کے انخلاء کے بعد شہر دو سمتوں سلیمان بیک اور الصینیہ پر القاعدہ نواز مسلح تنظیم داعش کا قبضہ ہو گیا ہے جبکہ شمالی عراق کے شہر کرکوک سے سرکاری فوج کے انخلاء کے بعد الزاب اور العباسی کے علاقے دہشت گردوں کے مکمل کنڑول میں آ گئے ہیں۔

تادم تحریر الرشاد اور الحویجہ کی سمت میں سرکاری فوج اور داعش کے جنگجووں کے درمیان لڑائی جاری تھی۔

ادھر عراقی حکومت نے شہر میں پولیس کے گشت میں اضافہ کرتے ہوئے کرکوک شہر میں امن و امان بحال کرنے کی غرض سے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ العربیہ کے نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ کرفیو کا نفاذ پورے الانبار صوبے میں تا حکم ثانی برقرار رہے گا۔ یاد رہے کہ فلوجہ کا علاقہ ابھی تک قانون نافذ کرنے والے عراقی حکام کے کنڑول میں نہیں آیا، اس لئے وہاں کرفیو کا نفاذ عمل میں نہیں آ سکا۔

درایں اثنا بصرہ کی سیاسی کونسل نے اپنے ایک ہنگامی اجلاس میں بصرہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے سیکیورٹی کے فوری اقدامات کریں۔

کونسل نے سیاسی قیادت سے اپنے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے مطالبہ کیا ہے وہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے باہم شیر و شکر ہو جائیں۔ بصرہ سیاسی کونسل نے مرکزی حکومت پر بھی زور دیا ہے کہ وہ سنجیدگی کے ساتھ امن عامہ کی صورتحال پر توجہ دیں اور شہریوں کو مسلح دہشت گردوں کے چنگل سے باہر نکلنے میں مدد کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں