عراق میں سکیورٹی کی ابتر صورت حال،کویتی سفیر کی واپسی

کویت نے صورت حال معمول پر آنے تک تمام سفارتی عملہ بھی واپس بلا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کویت نے عراق میں سکیورٹی کی ابتر صورت حال کے پیش نظر عراق میں متعین اپنے سفیر اور تمام سفارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے۔

کویت کی وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری خالد جار اللہ نے سوموار کو صحافیوں کو بتایا ہے کہ ''ہم نے عراق میں سکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر بغداد میں متعین سفیر اور سفارتی ٹیم کو ایک ہفتہ قبل واپس آنے کے لیے کہہ دیا تھا''۔انھوں نے کہا کہ ''جب ہم یہ محسوس کریں گے کہ صورت حال مستحکم ہوگئی اور معمول پر آگئی ہے تو سفارتی عملے کو واپس بھیج دیا جائے گا''۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں