شامی اپوزیشن رہنما جربا کی مسعود بارزانی سے ملاقات

شام اور عراق میں جاری بغاوت پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شامی اپوزیشن رہ نما احمد الجربا نے عراق کے صوبہ کردستان کے دورے کے دوران صدر مسعود بارزانی سے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں عراق اور شام میں جاری بغاوت کی تحریکوں بالخصوص شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام کی عسکری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق احمد الجربا نے دارالحکومت اربیل پہنچنے پر سیکیورٹی سے متعلق حکومتی مشیر مسرور بارزانی سے ملاقات کی۔

بعد ازاں ان کی صوبائی صدر مسعود بارزانی سے بھی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم 'داعش' کے دونوں ملکوں کو لاحق خطرات پربھی بات چیت کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں