مصر: مرشد عام اخوان المسلمون کو عمر قید کی سزا
36 دیگر رہنماوں کو بھی عمر قید اور دس کو سزائے موت
مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس سے پہلے انہیں دو مختلف مقدمات میں سزائے موت بھی سنائی جا چکی ہے۔
محمد بدیع جن کی جماعت اخوان المسلمون کو پچھلے سال دسمبر میں مصری حکومت کی طرف سے دہشت گرد قرار دے دیا گیا گیا تھا پچھلے سال ہی ماہ اگست میں اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت گرفتار ہوئے تھے۔
مرشد عام محمد بدیع کی گرفتاری سے محض دوروز قبل ان کے جوانسال بیٹے کو سکیورٹی فورسز کی طرف سے ایک بڑے کریک ڈاون میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔
سکیورٹی فورسز نے یہ کریک ڈاون معزول صدر محمد مرسی کی برطرفی کے خلاف مسجد رابعہ العدوایہ کے باہر دھرنا دینے والے ہزاروں کارکنوں کا دھرنا ختم کرنے کے لیے کیا تھا۔ اس دھرنے کے دوران سرکاری ذرائع کے مطابق ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مرشد عام کو اخوان مسلمون کے دیگر 36 رہنماوں سمیت یہ سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ اخوان کے دس افراد کو سزائے موت بھی سنائی گئی ہے۔ واضح رہے اب تک اخوان کے سینکڑوں کارکنوں کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔ اخوان المسلمون نے صرف دو روز قبل مرسی حکومت کی برطرفی کو ایک سال ہونے پر ملک بھر میں احتجاج کی کال دی تھی۔
-
مصر میں اخوان المسلمون سے وابستہ چین اسٹور بند
مصری پولیس نے دارالحکومت قاہرہ میں اخوان المسلمون سے وابستہ لوگوں کے گراسری اسٹورز ...
مشرق وسطی -
اخوان المسلمون کے مزید 10 کارکنان کو سزائے موت
مرشدعام اور محمد البلتاجی کے خلاف اسی مقدمے کا ٹرائل جاری
مشرق وسطی -
سعودی عرب: اخوان المسلمون کے حق میں کتب پر پابندی
بک سٹالوں سے کتب اٹھوا دی گئیں
مشرق وسطی