داعش کا حملہ، 12 فوجیوں سمیت 23 ہلاک
خونی کارروائِی جرف السخر کے قصبے میں پیش آئی
عسکری تنظیم داعش سے وابستہ جہادیوں نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں عراقی فوجیوں سمیت شیعہ ملیشیا کے 23 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے ان دنوں یہ دوطرفہ تصادم کے حوالے سے سخت خطرناک ہے۔
فوجی اور طبی ذرائع کے مطابق داعش کے جنگ جووں نے جرف السخر کے قصبے میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات دیر سے مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں 11 فوجی اور 12 شیعہ جنگجو ہلاک ہو گئے۔
اس واقعے کے بعد فوج کے جہادیوں کے خلاف ایک آپریشن میں سات مزید فوجی ہلاکت سے دوچار ہو گئے، فوج نے یہ کارروائی جرف السخر اور لطیفیہ وغیرہ میں کی تھی۔
واقعے کی مزید تفصیلات آ رہی ہیں
-
نوری المالکی داعش کی شورش کے ذمے دار ہیں:زیباری
عراق کے کرد وزیرخارجہ ہوشیار زیباری نے وزیراعظم نوری المالکی اور ان کے سکیورٹی ...
مشرق وسطی -
داعش کے زیر نگین علاقوں میں مخلوط تعلیم پر پابندی
جامعات صبح طالبات اور شام میں طلبہ کے کلاس کا اہتمام کریں
ایڈیٹر کی پسند -
داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے کرد فورس 'ہائی الرٹ'
عراقی وفاق سے علاحدگی کے خواہاں نیم خودمختار صوبے کردستان کی البیشمرکہ فورس شمالی ...
مشرق وسطی