.

ایرانی رہبر آیت اللہ خامنہ ای کی ہسپتال میں کامیاب سرجری

معمولی آپریشن ہے فکر کی بات نہیں، عوام دعا کریں: خامنہ ای

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کے روحانی پیشوا اور رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای جو ہسپتال میں داخل ہیں، آج پیر کے روز انہیں پراسٹیٹ کی سرجری کے عمل سے گذرنا پڑا ہے۔

ہسپتال حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سرجری کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گیا پے۔ اس سے پہلے خبرساں ادارے نے ایرانی رہبر کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ '' میں ایک آپریشن کے لیے ہسپتال جا رہا ہوں ، تاہم کوئی پریشانی والی بات ہرگز نہیں ہے۔''

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا '' اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ لوگ میرے لیے دعا نہ کریں، اگرچہ یہ ایک معمولی آپریشن ہے لیکن عوام میرے لیے دعا کریں۔''

واضح رہے 75 سالہ ایرانی رہبر پچھلے 25 سال سے ایران میں اعلی ترین مقتدر شخصیت کے طور پر موجود ہیں۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں ہی اپنے ملک کی القدس فورس کو عراق میں داعش کے خلاف امریکا سے تعاون کرنے کے لیے کہا ہے تاکہ مشترکہ دشمن کا مقابلہ آسان ہو سکے۔