غزہ بحالی، ایک ارب چھبیس کروڑ یورو چاہییں: انروا

اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ میں لاکھوں بے گھر ہوئے، ہزاروں شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کی مدد کے لیے کام کرنے والا ادارہ انروا جنگ زدہ فلسطینی عوام کے لیے اب تک کی سب سے بڑی مالی امداد کے لیے اپیل کرنے والا ہے۔

انروا کے مطابق پچاس دن تک غزہ پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے متاثرین کے لیے ڈونرز سے ایک ارب چھبیس کروڑ یورو کی اپیل کی جا رہی ہے۔

واضح رہے چھبیس اگست کو ختم ہونے والی اس جنگ کے دوران 2200 فلسطینی شہید اور لاکھوں بے گھر ہو گئے تھے۔

اسرائیل کی تباہ کن بمباری سے مکانات، مساجد، تعلیمی ادارے اور ہسپتال تک اس بمباری کی وجہ سے زمیں بوس ہوتے رہے، حتی کہ انروا کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی اداروں پر بھی بمباری کی گئی۔

اب ان متاثرہ فلسطینیوں کی بحالی کے لیے انروا نے 15 صفحات کا ایک خاکہ تیار کیا ہے۔ اس خاکے میں متاثرین کی بحالی، تعلیمی اداروں کی تعمیر، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے اور ہسپتالوں کی ازسر نو تعمیر بھی شامل ہو گی۔

فلسطینی حکومت پہلے ہی ان جنگ زدہ فلسطینیوں کی بحالی کے لے چار ارب ڈالر کی خطیر رقم سے زائد کی ضرورت کا تخمینہ لگا چکی ہے۔

بین الاقوامی برادری اسرائیل پر زور دے رہی ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کرے تاکہ بنیادی ضرورت کی چیزیں اہل غزہ تک پہنچائی جا سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں