اسرائیل کا غزہ کے ساتھ دوگذرگاہیں کھولنے کا اعلان
اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے ساتھ واقع دو سرحدی گذرگاہوں (بارڈر کراسنگز) کو منگل کی صبح سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی خاتون ترجمان نے سوموار کی شب فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اطلاع دی تھی کہ ''ایریز اور کیرم شالوم بارڈر کراسنگز کو معمول کے مطابق منگل کی صبح سے کھول دیا جائے گا''۔
اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز غزہ کی پٹی کے ساتھ واقع ان دونوں سرحدی گذرگاہوں کو لوگوں اور اشیاء کی آمد ورفت کے لیے تاحکم ثانی بند کردیا تھا اور اس نے یہ اقدام جمعہ کو غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے جنوبی علاقے کی جانب راکٹ فائر کیے جانے کے بعد کیا تھا۔یہ راکٹ ایشکول کے علاقے میں گرا تھا لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
16 ستمبر کے بعد غزہ سے اسرائیل کی جانب پہلی مرتبہ یہ راکٹ فائر کیا گیا تھا اور غزہ پر اسرائیل کی مسلط کردہ پچاس روزہ جنگ کے خاتمے کے بعد یہ دوسرا راکٹ حملہ تھا۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان 26 اگست سے جنگ بندی جاری ہے۔
مصر کی ثالثی کے نتیجے میں فریقین یہ جنگ بندی ہوئی تھی۔اس کے بعد جنگ بندی کے حتمی معاہدے کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر کی ثالثی میں بالواسطہ بات چیت ہونا تھی لیکن فریقین کے درمیان ہنوز یہ مذاکرات شروع نہیں ہوسکے ہیں۔غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی پچاس روز تک تباہ کن بمباری کے نتیجے میں قریباً بائیس سو فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے جبکہ تہتر یہودی مارے گئے تھے۔ان میں زیادہ تر اسرائیلی فوجی تھے جو فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوئے تھے۔
-
اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحدی گذرگاہیں بند کردیں
غزہ سے اسرائیلی علاقے کی جانب راکٹ داغے جانے کے بعد اقدام
مشرق وسطی -
اسرائیل کا غزہ کی پٹی سے راکٹ حملے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ کے روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے ایک راکٹ ...
مشرق وسطی -
مصری فوج کا غزہ سے متصل سرحد خالی کرنے کا حکم
مصری فوج نے فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے متصل سرحد پر مقیم 250 خاندانوں کو فوری ...
مشرق وسطی -
غزہ کے لیے 5 ارب 40 کروڑ ڈالرز کے وعدے
اہلِ غزہ کو ہماری فوری امداد کی ضرورت ہے:جان کیری
مشرق وسطی -
غزہ ڈونرز کانفرنس، امریکا امن مذاکرات پر اصرار کرے گا
جان کیری فلسطین کی نئی سفارتی حکمت عملی پر بھی بات کرینگے
مشرق وسطی -
"جنگ سے متاثرہ سوا لاکھ فلسطینی مکان کے چھت سے محروم:یو این"
غزہ کے اسکولوں میں اسلحہ کا اسرائیلی الزام بے بنیاد ہے:یو این
بين الاقوامى