شام، عراق: ’’داعش‘‘ کے ٹھکانوں پر اتحادیوں کے 15 حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ تین دنوں کے دوران عراق اور ایران میں دولت اسلامی ’’داعش‘‘ کے ٹھکانوں پر 15 فضائی حملے کر کے تنظیم کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے بیان کے مطابق بدھ، جمعرات اور جمعہ کے دنوں میں شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں، گاڑیوں اور ان کی دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر 13 جبکہ شام میں دو فضائی حملے کیے گئے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ شام میں فضائی حملوں کے دوران کوبان اور حلب میں’’داعش‘‘ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ عراق میں کرکوک محاذ جنگ میں داعش کے اسلحہ ڈپو، گاڑیوں اور بلڈوزروں کو تباہ کیا گیا۔ موصل میں داعش کے پانچ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ رمادی میں فضائی حملوں میں داعش کے دو ٹھکانے تباہ اور تنظیم کے سیکڑوں جنگجو ہلاک کیے گئے۔ علاوہ ازیں الرطبہ، فلوجہ اور بیجی میں بھی داعشی جنگجوئوں کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں