محمود عباس غزہ کی سرنگیں تباہ کرنے کا حامی

مصر کو اپنے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا حق ہے، محمود عباس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے مصر کی طرف سے غزہ سے منسلک زیر زمین سرنگوں کو تباہ کرنے کی مہم اور کریک ڈاون کی حمایت کی ہے۔

مصر کا موقف رہا ہے کہ غزہ میں اشیائے خوردو نوش لانے کے لیے بنائی گئی ان سرنگوں کو اسلحے لانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

محمود عباس کے مطابق "مصر کو عسکریت پسندوں سے اپنا تحفظ کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔"

واضح رہے مصری فوج مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی فوج کے ہاتھوں برطرفی کے بعد سے اب تک 1600 کی تعداد میں زیر زمین سرنگیں تباہ کر چکی ہے۔

مصر کا موقف کے اسلام پسند معزول صدر کے حامی عسکریت پسند ان سرنگوں کو استعمال کر سکتے ہیں۔ مصری حکومت اخوان المسلمون اور حماس کے درمیان اس حوالے سے سازش کا بھی الزام لگاتی ہے۔

مصر نے غزہ سے جڑے شہر رفح اور غزہ کے درمیان بفر زون بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے سینکڑوں گھر گرانے جانے ہیں۔

واضح رہے اسرائیل بھی ان سرنگوں کی مخالفت کرتا ہے جو اہل غزہ نے کئی سال کے اسرائیلی محاصرے کے بعد اپنی روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بنائی ہیں، تاکہ انہیں رفح سے اشیائے خوردو نوش دستیاب ہو سکیں۔

مصر کو شکایت ہے کہ اس کے سرحدی علاقے سیناء میں تخریبی سرگرمیوں کے لیے اس علاقے کو استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسے ہی ایک واقعے میں ماہ اکتوبر کے دوران مصر کے 30 سکیورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔

اس حوالے سے مصر جولائی 2013 سے مسلسل بد امنی کا شکار ہے۔ ایک طرف مرسی اور اخوان المسلمون کے حامی 1400 سے زائد ایک ہی روز مارے گئے تھے اور دوسری جانب آئے روز مصری سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کے واقعات کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں