داعش نے’جہاد النکاح‘ سے انکاری 150 خواتین کے سرقلم کردیے
عراق میں وزارت برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ دہشت گرد تنظیم ’’دولت اسلامی داعش‘‘ کے ایک مقامی کمانڈرابوانس اللیبی نے فلوجہ میں جہاد بالنکاح سے انکاری 150خواتین کے سرقلم کردیے ہیں۔ مقتول خواتین میں بعض کم عمر جب کہ کئی حاملہ عورتیں بھی شامل ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت انسانی حقوق کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ داعشی دہشت گرد نے اپنے ساتھی دہشت گردوں سے مل کر فلوجہ میں جنگجوئوں سے شادی سے انکاری خواتین کو چن چن کر گولیوں کا نشانہ بنایا۔ قتل کی گئی خواتین کو الزغارید کی گولان کالونی اور الصقلاویہ میں دو اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا ہے۔
بیان میں بتایا گیاہے کہ دہشت گردوں نے فلوجہ کی جامع الحضرہ المحمدیہ مسجد کو ایک جیل میں تبدیل کررکھا ہے جہاں سیکڑوں مردو زن کویرغمال بنایا گیا ہے۔ انہیں جبرا داعش کی بیعت پرمجبور کیا جاتا ہے اور انکارپر سرقلم کردیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں داعش کی جانب سے فلوجہ میں نماز جمعہ کے بعد ایک پمفلٹ تقسیم کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ قیدی بنائی گئی خواتین داعشی جنگجوئوں کے لیے جہاد بالنکاح کے طورپرحلال ہیں۔ حتیٰ کہ اسلام کے نام لیوائوں کے ہاں بہنوں، پھوپھیوں اور خالائوں کے خونی رشتوں کی حرمت کی کوئی قید بھی نہیں۔ داعشی جنگجوئوں کی جنسی تسکین کے لیے کم سن بچیوں کے ساتھ جبری شادی کو بھی جائزقرار دے رکھا ہے۔
-
بھارت نے 'داعش' پر پابندی عاید کر دی
بھارت نے عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ دولت اسلامی 'داعش' پر پابندی لگا دی ...
بين الاقوامى -
کرد فوج نہ ہوتی تو داعش کرکوک پر قبضہ کر لیتی: بارزانی
عراق کے نیم خود مختار کرد اکثریتی صوبہ کردستان کے صدر مسعود بارزانی نے کہا ہے کہ ...
مشرق وسطی -
داعش نے 13 سنی قبائلی موت کے گھاٹ اتار دیے
شدت پسند تنظیم دولت اسلامی 'داعش' نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمالی شہر صلاح ...
مشرق وسطی -
''قریباً 300 چینی داعش کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں''
چین سے تعلق رکھنے والے قریباً تین سو افراد عراق اور شام میں سخت گیر جنگجو گروپ ...
بين الاقوامى -
مشرق وسطی: امریکا افغانستان و عراق والی غلطی نہ کرے: فرانسس فوکویاما
امریکا اور امریکی میڈیا نے داعش کا خطرہ بڑھا کر پیش کیا
مشرق وسطی -
عراق :دیالا میں داعش کے گورنر کا مشیر گرفتار
چھاپہ مار کارروائی میں بھاری مقدار میں گولہ بارود اوردوسرا مواد برآمد
مشرق وسطی