داعش کا شمالی شام میں اتحادی فوج کا جہاز گرانے کا دعوی
تباہ شدہ جہاز کے اردنی ہواباز کی تصاویر نیٹ پر جاری
انسانی حقوق کی شامی آبزرویٹری نے بدھ کے روز بتایا کہ دولت اسلامی 'داعش' نے شمالی شام کے علاقے میں امریکی قیادت میں ان کے ٹھکانوں کو نشانہ ببانے والا اتحادی فوج کا ایک لڑاکا جہاز مار گرایا ہے۔ انتہا پسند گروپ نے تباہ ہونے والے جہاز کے اردنی ہواباز کو گرفتار کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔
لندن میں قائم آبزرویٹری کے مطابق: "ہم نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ داعش کے جنگجووں نے رقہ شہر کے قریب طیارہ شکن میزائل سے نشانہ لیکر اتحادی فوج کا ایک لڑاکا جہاز مار گرایا۔ جہاز کے غیر شامی عرب ہواباز کو داعش کے جنگجووں نے گرفتار کر لیا ہے۔"
الرقہ میں داعش کی شاخ نے گرفتار ہواباز کی تصاویر جہادی ویب سائٹ پر شائع کیں ہیں تاکہ پائیلٹ کی گرفتاری کی تصدیق ہو سکے۔ تصویر کے نیچے گرفتار پائلٹ کی شہریت اردنی بتائی گئی ہے۔
اس اطلاع کی کسی دوسرے آزاد ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی کیونکہ جنگ زدہ شامی علاقوں میں ذرائع ابلاغ کی محدود رسائی کی وجہ سے ایسے واقعات کی تصدیق اور تفصیلات بآسانی نہیں ہو پاتی۔
-
داعش کا اہم شامی فوجی اڈے پر قبضہ
صوبہ رقہ میں سرکاری فوج کے پاس صرف ایک ائیر پورٹ باقی
مشرق وسطی -
شامی طیاروں کی الرقہ میں داعش پر بمباری،70 افراد ہلاک
شام کے شہر الرقہ میں صدر بشارالاسد کی فوج کے جنگی طیاروں نے سخت گیر جنگجو گروپ ...
مشرق وسطی -
شام: الرقہ میں شامی بمباری سے امریکا خوفزدہ ہو گیا
شام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جین پاسکی
بين الاقوامى -
الرقہ: داعش کے جنگجو زیر زمین چلے گئے
دولتِ اسلامی عراق وشام (داعش) کے جنگجو شام کے شمال مشرقی شہر الرقہ میں امریکا کے ...
مشرق وسطی -
شامی فوج کی الرقہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
فضائی حملوں میں داعش کے 16 جنگجو ہلاک ،40 زخمی
مشرق وسطی -
شامی شہر الرقہ میں 'دولت اسلامی' سکڈ میزائلوں کی نمائش
'شام لائیو' نیوز نیٹ ورک کے مطابق عراق سے شام تک کے اپنے زیر نگیں علاقوں میں دولت ...
مشرق وسطی