مصر:کے ایف سی پر حملے میں ایک شخص کی ہلاکت
سیناء میں کارسواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک
مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں واقع ایک قصبے میں کینٹکی فرائیڈ چکن (کے ایف سی) ریستوران پر حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔
مصر کی سرکاری خبررساں ایجنسی مینا کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ سے اسی کلومیٹر شمال میں واقع صوبے منوفیا کے قصبے میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے پہلے کے ایف سی ریستوران پر آتش گیر مادہ پھینکا اور اس کے بعد فائرنگ شروع کردی جس سے ریستوران کو آگ لگ گئی۔حملے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
ادھر شورش زدہ صوبے شمالی سیناء کے دارالحکومت العریش میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے ایک ہوٹل کے باہر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔سیناء سے تعلق رکھنے والے ایک سکیورٹی ذریعے نے العربیہ نیوز چینل کو بتایا ہے کہ حملہ آور ایک کار میں سوار تھے۔
-
مصر: سیناء میں پرتشدد واقعات، تین خواتین ہلاک
مصر کے صحرائی علاقے سیناء میں دو مختلف واقعات میں تین خواتین کے مارے جانے کی ...
مشرق وسطی -
مصر: انقلاب کی سالگرہ پر15 افراد ہلاک
سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تشدد کے واقعات کو روکنے میں ناکام
مشرق وسطی -
مصر: گرجا گھر کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار ہلاک
قبطی گرجا گھر دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں قائم ہے
بين الاقوامى -
مصر، انصار بیت المقدس کے پانچ عسکریت پسند ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں گروہ کے سربراہ کا بیٹا بھی شامل ہے
مشرق وسطی -
صدر السیسی سیناء میں حملوں کے بعد وطن لوٹ آئے
بیرونی دورہ مختصر،ادیس ابابا میں افریقی یونین کے اجلاس میں عدم شرکت
مشرق وسطی -
سیناء میں مصری فوج کی کارروائی، پانچ تکفیری ہلاک
مصر کے جزیرہ نما سینا کے جنوبی علاقوں الشیخ زوید اور رفح میں فوج کی کاروائی میں ...
بين الاقوامى