بحرین: اماراتی پولیس افسر کے تین قاتلوں کو سزائے موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

خلیجی ریاست بحرین کی ایک فوج داری عدالت نے متحدہ عرب امارات کے پولیس افسر کے قتل کے تین مجرموں کو سزائے موت اور دیگر کوعمر قید کی سزا سنانے کے ساتھ ان کی شہریت منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بحرین میں تعینات فرسٹ سارجنٹ طارق محمد الشحی کو تین مارچ 2014ء کو منامہ کے نزدیک ایک بم دھماکے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ ان کے قتل میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا جن پر فوج داری عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔ منامہ کی فوج داری عدالت نےاپنے ایک تازہ فیصلے میں تین ملزموں کو سزائے موت اور دیگر کو عمرقید کی سزا کےساتھ بحرینی شہریت منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں