امارات سے دو قطری شہری جذبہ خیر سگالی کے طور پر رہا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان نے خلیجی ریاست قطر کے ساتھ جذبہ خیر سگالی کے فروغ کے لیے دو سزا یافتہ قطری باشندوں کو رہا کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "وام" کے مطابق سزا یافتہ قطری شہریوں کی رہائی ابوظہبی اور دوحہ کے درمیان جذبہ خیر سگالی کے فروغ اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی خاطر عمل میں لائی گئی ہے۔

اس اقدام سے دونوں ملکوں کے درمیان گلے شکوے کم کرنے میں مدد ملے گی اور دونوں ریاستوں کی قیادت کو ایک دوسرے پر مزید اعتماد کے اظہار کا موقع ملے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size