.

مسجد حرام کا مطاف توسیعی منصوبہ آخری مراحل میں داخل

35000 مزدور اور کاریگر منصوبے کی جلد از جلد تکمیل میں مصروف ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے مطاف اور شمالی پلازوں پر جاری توسیعی کام کو 35000 مزدور کی مدد سے تیزی سے حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

باخبر ذرائع کے حوالے سے روزنامہ 'مکہ' نے بتایا ہے کہ 14000 مزدور مطاف کی توسعیی منصوبے جبکہ21000 دوسرے خادم الحرمین الشریفین کے توسیعی منصوبہ مسجد حرام اور شمالی پلازوں پر کام کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پلازوں اور مطاف کی توسیع میں مصروف کاریگر ان دنوں منصوبے کے آخری مرحلے میں روشنی، ساؤنڈ، ائرکنڈیشنگ اور مواصلاتی سسٹم لگانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسجد حرام کے توسیعی حصے پر مزدور ان دنوں شاہ عبداللہ کے نام سے موسوم دنیا کے سب سے بڑے گنبد کی تعمیر کو بھی تیزی سے حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔ منصوبے پر سنگ مرمر اور موزیک سمیت دیگر شعبوں کے ماہر کاریگر کام کر رہے ہیں۔

ماہرین محمکہ موسمیات سال بھر کے مختلف موسمی حالات کا مطالعہ کر رہے ہیں تاکہ مسجد حرام آنے والے نمازیوں اور حاجیوں کی راحت کو یقینی بنایا جا سکے۔ شمالی پلازوں میں وضو کی جگہ اور بیت الخلاء مکمل ہو چکے ہیں اور ان دنوں نمازی اور معتمرین انہیں استعمال کر رہے ہیں۔

معتمرین بیرونی پلازوں کا سارا علاوہ، توسیع شدہ مطاف کا گراؤنڈ فلور، بیسمنٹ، پہلی اور دوسری منزل اور حرم کی چھت عبادت کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

توسیع کا کام مکمل ہونے کے بعد، ذرائع کے بقول، چاروں اطراف سے مسجد حرام تک آنے کے لئے فلائی اوورز کی تعمیر شروع کی جائے گی۔

اس سال جولائی میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد حرام کی تیسری مرتبہ توسیع کے پانچ نئے منصوبوں کا افتتاح کیا تھا۔