نیا شناختی کارڈ ملنے پرعراقی شہری کا منفرد جشن: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اس وقت فیس بک اور ٹوئیٹر جیسی سوشل ویب سائٹس پر ایک عراقی شہری کی انوکھی وڈیو گردش میں ہے، جس نے سرکاری معاملات میں حکومتی روٹین پر احتجاج کا منفرد طریقہ اپنایا۔

وڈیو میں پچاس سال سے زاید عمر کا ایک شخص "سول اسٹیٹس ڈپارٹمنٹ" کی عمارت کے باہر ہاتھ میں "شناختی کارڈ" تھامے کھڑا نظر آ رہا ہے۔ ساتھ ہی اس نے کرائے پر لیے ہوئے میوزیکل بینڈ کو موسیقی بجانے کی ہدایت کی اور خود خوشی میں مست ہوکر دیوانہ وار رقص شروع کردیا۔ مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ اس کو تجدید کے بعد نیا شناختی کارڈ سات ماہ کی دوڑ دھوپ کے بعد حاصل ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی وزارت داخلہ جعلسازی کے اندیشے کے سبب وقتا فوقتا شہریوں کے شناختی کارڈ کی تجدید کا اعلان کرتی ہے۔ اس سلسلے میں آخری مرتبہ عدم جعل سازی کو یقینی بنانے کے لیے کارڈ پر فاسفورس کی خصوصی علامت نصب کی گئی ہے۔ ساتھ ہی تمام شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرانے کارڈوں کو نئے سے تبدیل کرا لیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں