اتحادی فوج نے حوثیوں کا بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ کر دیا

میزائل صنعاء سے مآرب میں داغا گیا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحادی فوج نے یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل حملہ تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں مآرب کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اتحادی فوج کے میزائل ڈیفنس سسٹم کی مدد سے صنعاء سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو مآرب میں اپنے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کر دیا۔

رپورٹ کےمطابق بیلسٹک میزائل حوثی باغیوں کی جانب سے مآرب میں حکومتی مراکز پر داغا گیا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے فضاء میں آگ کا ایک شعلہ دیکھا۔آگ کا شعلہ اسی بیلسٹک میزائل کا تھا جسے مخالف میزائل کے حملے میں فضاء میں تباہ کر دیا گیا۔

قبل ازیں حوثی باغیوں کی جانب سے جبل ھیلان سے مآرب شہر کے مختلف اہداف پر تین کاتیوشا میزائل داغے گئے تھے۔ یہ تینوں میزائل بیلسٹک میزائل کو فضاء میں تباہ کرنے سے کچھ ہی دیر پیشتر گرے۔

اتحادی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں باغیوں کے ٹھکانوں اور حوثیوں کے زیرقبضہ سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت پر متعدد فضائی حملے کیے جن میں باغیوں کو بھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

اتحادی طیاروں نے شمال مشرقی شہر تعز میں حوثی باغیوں کے کمپاؤنڈز پر بمباری کر کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے۔ الضالع گورنری کے شمالی علاقے میں حمک اور القعطبہ کی جانب جانت والی حوثیوں کی متعدد گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں