سعودی عرب: بچے کا گلا کاٹنے کا مصنوعی سین تیار کرنے والوں کی گرفتاری
گزشتہ دنوں سوشل ویب سائٹس پر ایک وڈیو کلپ تیزی کے ساتھ گردش میں رہا۔ اس کلپ میں پہلے ایک شخص کو اپنے بیٹے کا گلا کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور اس کے بعد یہ شخص اپنے مہمانوں کے اکرام میں ان کے ہاتھ دھلوانے کے لیے خون سے ملتا جلتا کوئی مائع پیش کر رہا ہے۔ اس کلپ کے منظر عام پر آنے کے بعد سعودی پولیس کلپ میں نظر آنے والے افراد کی شناخت اور ان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر حرکت میں آ گئی۔
ریاض پولیس کے میڈیا ترجمان فواز الميمان کا کہنا ہے کہ تلاشی کی وسیع کارروائیوں کے نتیجے میں مذکورہ وڈیو کلپ سے تعلق رکھنے والے افراد کی شناخت ہو گئی جس کے بعد ان کو حراست میں لے لیا گیا۔ المیمان نے مزید بتایا کہ حراست میں لیے جانے والے تمام افراد کی عمریں 20 سے 30 برس کے درمیان ہیں، اور تحقیقات کے لیے ان کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب، ریاض پولیس نے اس قسم کے بے ہودہ اور غیر ذمہ دارانہ کاموں کے نتائج سے خبردار کیا ہے جن سے معاشرے کی خراب تصویر سامنے آتی ہے، جب کہ سعودی معاشرہے کا ان شرمناک حرکتوں سے کوئی واسطہ نہیں اور وہ ان چیزوں کو ہر شکل میں مسترد کرتا ہے۔