عراق : سنجار میں اجتماعی قبر سے 20 یزیدیوں کی باقیات برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراقی صوبے نینویٰ کے شہر سنجار میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ موصل شہر کے شمال میں جبل ِ سنجار کے نزدیک یزیدی شہریوں کی ایک اجتماعی قبر ملی ہے۔ قبر سے تقریبا 20 افراد کی باقیات برآمد ہوئی ہیں جن کو "داعش" تنظیم نے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

حسین خضیر نامی شہری اس مقام پر پہنچ کر اپنے آنسوؤں کو نہ روک سکا جہاں داعش تنظیم نے اس کے کئی رشتہ داروں کو ہلاک کردیا تھا، بعد ازاں وہ خود یقینی موت کے منہ میں جانے سے بچ نکلا۔ حسین نے میڈیکل بیلٹ سے اپنے چچا کے بیٹے عباس کی باقیات کو پہچانا جو اس رات "داعش" کے مسلح جنگجوؤں کے ہاتھوں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

مذکورہ اجتماعی قبر ان درجنوں قبروں میں سے ایک ہے جو داعش تنظیم نے سنجار سے اپنے انخلاء کے بعد پیچھے چھوڑیں۔ سنجار پر داعش کے قبضے کے نتیجے میں 1200 سے زیادہ یزیدی مارے گئے اور 1000 کے قریب لاپتہ ہوگئے جب کہ لاکھوں اپنے گھروں سے بے دخل ہوگئے۔ کردستان حکومت کے اندازے کے مطابق یہ جدید تاریخ میں یزیدی اقلیت کو پیش آنے والا سب سے بڑا انسانی المیہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں