سعودی عرب: خطباء جمعہ کے لیے نئے ضابطہ اخلاق کی سفارش
خطیب کی کم سے کم عمر 40 سال مقرر کرنے پر زور
سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے ملک بھرکی مساجد کے آئمہ کرام بالخصوص جمعہ کے خطباء کے لیے نئے ضابطہ اخلاق کی سفارش کی ہے۔ نئے ضابطہ اخلاق کے تحت خطیب کی کم سے کم عمر چالیس سال مقرر کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے سعودی اخبارات کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے ایک حالیہ اجلاس میں رکن شوریٰ انجینیر مفرح الزھرانی نے تجویز پیش کی کہ ملک بھر کی تمام جامع مسجد کے خطیب حضرات کے لیے ضابطہ اخلاق میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں۔ اس ضمن میں خطیب کی عمر کا خاص طورپر ذکر کیا گیا اور خطیب کی کم سے کم عمر چالیس سال کرنے کی سفارش کی ہے۔
الزھرانی نے تجویز پیش کی کہ عمرہ کے چھ مواقیت میں ترقیاتی کاموں کو جلد اور بہتر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن شوریٰ خلیفہ الدوسری نے تجویز دی کہ سرمایہ کاری بورڈ کو وزارت مذہبی امور سے الگ کرکے سے اقتصادی کونسل سے مربوط کیا جائے۔ اجلاس میں نوجوانوں کو دہشت گردی، انتہا پسندی اور فکری بے راہ روی سے بچانے اور ان میں وطن سے محبت کے جذبات اجاگر کرنے کے لیے موثر اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر کی تمام زیرتعمیر وزیر تکمیل مساجد کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی سفارش کی گئی۔
-
سعودی عرب : الاحساء میں مسجد میں بم دھماکا، تین جاں بحق
سعودی کے مشرقی شہر الاحساء میں ایک مسجد پر حملے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: الاحساء حملے میں خودکش حملہ آور کی شناخت
فرماں بردار اور نمازی بیٹے کی کارروائی بڑا دھچکا ہے، والد کا بیان
مشرق وسطی -
سعودی عرب : الاحساء میں دوسرے خودکش بمبار کی شناخت
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی شہر الاحساء میں جمعہ کے روز مسجد الرضا پر حملہ ...
بين الاقوامى