شامی امن مذاکرات جلد شروع کرنے کا مطالبہ
روسی وزارت خارجہ کے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ روسی اور امریکی وزراء خارجہ #سرگئی_لاروف اور #جان_کیری نے جمعہ کو رات گئے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں دونوں راہنماؤں نے #شام میں امن مذاکرات کا سلسلہ جلد شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا.
#اقوام_متحدہ کی نگرانی میں ہونے والے مذاکرات کے بارے میں عالمی ادارے نے بتایا کہ سات مارچ کو #جنیوا میں ہونے والی بات چیت اب اسی مہینے کی نو تاریخ کو ہو گی. تاخیر کی وجہ انتظامی اور فنی امور بتائے جاتے ہیں. نیز متعلقہ فریق شام میں جاری فائر بندی کے مزید مستحکم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں.
#ماسکو دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ" فریقین نے شامی اپوزیشن کی مختلف جماعتوں اور بشار الاسد کی حکومت کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جلد از جلد دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے.، " بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سرگئی لاروف اور جان کیری نے شام میں جنگی کارروائی روکنے کے لئے متبادل باہمی ضمانتیں فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے.
-
بشارالاسد کی موجودگی میں شام میں امن قائم نہیں ہو سکتا: کیری
’فائر بندی ناکام ہوئی تو دیگرآپشن استعمال کریں گے‘
بين الاقوامى -
بشارالاسد پورے شام پر کنٹرول کا خواب نہ دیکھیں : روس
شامی صدر نے امن کے لیے روس کی پیروی نہ کی تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے
بين الاقوامى -
25 فروری کو شام امن مذاکرات کی بحالی ناممکن: یو این ایلچی
شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹافن ڈی مستورا نے کہا ہے کہ 25 فروری کو ...
مشرق وسطی