شام کے حل کے لیے ڈی میستورا کے دستاویز کے مندرجات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عالمی ذرائع ابلاغ میں آج کل ان مندرجات اور شقوں کا بڑا چرچا ہو رہا ہے جو اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا نے شام کے بحران کے حل سے متعلق مذاکرات میں شامل دونوں وفدوں کے حوالے کیے ہیں۔

یہ شقیں ڈی میستورا کے دستاویز کے مسودے کے طور پر پھیل گئیں ہیں جن کے حوالے سے آخری لمحے تک مذاکرات کیے جائیں گے۔ البتہ بعض اصطلاحات اور الفاظ میں ترمیم کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

اس بات کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ "دستاویز ِ ڈی میستورا" کے نام سے جو مسودہ ذرائع ابلاغ کو حاصل ہوا ہے وہ مکمل طور پر درست نہیں اور جو کچھ زیر گردش ہے وہ کسی طور حتمی دستاویز نہیں جس پر آخر میں اعتماد کیا جائے گا۔ البتہ ان میں سے بہت سی شقیں حتمی دستاویز کا حصہ ہوسکتی ہیں۔

- بین الاقوامی معیارات کے مطابق ریاستی اداروں کی اصلاح.

- دہشت گردی کو یکسر طور مسترد کرنا، خواہ اس کا ذریعہ تنظیمیں ہوں یا افراد.

- قومی اصول و ضوابط کے مطابق شامی فوج کی از سر نو تشکیل.

- شامی پناہ گزینوں کی اپنے گھروں کو واپسی کے لیے سازگار حالات کو یقینی بنانا.

- شام میں جنگ سے متاثر ہونے والے ہر شخص کی دیکھ بھال اور اسے انصاف کی فراہمی .

- تمام شامی اراضی پر بنا تخفیف شامی بالادستی.

- شام کے اندرونی معاملات میں کسی بھی بیرونی مداخلت کو مسترد کردینا.

- ایک جمہوری اور غیر فرقہ وارانہ ریاست کی بنیاد پر شام کا نظام.

- بین الاقوامی معیارات کے مطابق عادلانہ نمائندگی (30٪) میں عورتوں کے حقوق

کی پاسداری.

- سلامتی کونسل کی قراردادوں بالخصوص 2254 پر عمل درامد جس میں اقتدار کی سیاسی

منتقلی کی ضمانت دی گئی ہے.

- عبوری مدت میں استحکام کے ماحول کو یقینی بنانا جس میں برابری کے مواقع میسر ہوں.

- کسی بھی جانب سے انتقامی کارروائی کے ساتھ عدم رواداری.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں