.

جنیوا میں شام سے متعلق نمائش پر اسدی گماشتوں کی یلغار

نمائش میں توڑپھوڑ اور بشار الاسد کی حمایت میں چاکنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حال ہی میں #جنیوا میں #شام کے سماجی کارکنوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے اشتراک سے شام کے حالات حاضرہ کے تناظرمیں لگائی گئی ایک تصویری نمائش پر صدر #بشار_الاسد کے حامی غنڈوں نے یلغار کرکے نہ صرف وہاں توڑ پھوڑ کی بلکہ بشار الاسد کی حمایت پر مبنی نعروں کی چاکنگ بھی کی گئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جنیوا میں منعقدہ ’’شام یتیم انقلاب‘‘ کے عنوان سے نمائش کا اہتمام ’’جنیوا بیداری گروپ‘‘ کی جانب سے کیا گیا تھا جب کہ اس نمائش میں اسے ’’زیتون فاؤنڈیشن‘‘،’’رسالہ آرگنائزیشن‘‘ اور جنیوا کلچرل سینٹر کا بھی تعاون حاصل تھا۔

نمائش میں شام کے موجودہ حالات اور صدر بشارالاسد کی فوج کے نہتے شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو تصاویر کے انداز میں اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر صدر اسد کےاجرتی غنڈے وہاں بھی آدھمکے، انہوں نے نمائش میں نہ صرف توڑپھوڑ کی بلکہ نمائش گاہ کے شیشے کے دروازوں پر ’’بشار الاسد‘‘ اور دیگر الفاظ کے ذریعے نمائش میں رنگ میں بھنگ ڈالنے کی مذموم کوشش کی گئی.