یمن : حضرموت میں سینئر فوجی کمانڈر پر قاتلانہ حملہ
یمن میں فرسٹ ملٹری ریجن کے کمانڈر عبدالرحمن الحلیلی کو بدھ کے روز قاتلانہ حملےکا نشانہ بنایا گیا تاہم وہ اس کارروائی میں محفوظ رہے۔ عینی شاہدین کے مطابق الحلیلی کی گاڑی کو حضرموت صوبے کے علاقے بروج القطن میں دھماکا خیز مواد سے بھری ایک گاڑی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں فرسٹ ملٹری ریجن کے کمانڈر کے 3 ساتھی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ کسی تنظیم کی جانب سے کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی پھٹنے کے بعد علاقے کی فضاؤں میں عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے گشت شروع کردیا جب کہ فوجی اہل کاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
یہ دہشت گرد کارروائی گزشتہ ماہ حضرموت صوبے کے صدر مقام المکلا شہر پر سرکاری فوج کے مکمل کنٹرول حاصل کرلینے اور وہاں سے القاعدہ کے مسلح عناصر کو نکال دینے کے بعد سامنے آئی ہے۔
-
یمن امن بات چیت: 50% گرفتار شدگان کی رہائی پر اتفاق
کویت میں یمنی حکومت اور باغیوں کے وفود کے درمیان جاری بات چیت میں شریک ذرائع نے ...
مشرق وسطی -
یمن سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملہ ’ننگی جارحیت‘ قرار
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان ...
بين الاقوامى -
یمن کے جنوبی علاقوں سے شہریوں کی بے دخلی کی مذمت
یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے جنوبی شہروں عدن اور تعز سے شمالی علاقوں سے تعلق ...
بين الاقوامى