داعش نے 25 عراقیوں کو "تیزاب" میں ڈبو دیا !
دنیا بھر میں اپنے ظلم و بربریت کے سبب معروف دہشت گرد تنظیم داعش نے قتل کا کوئی طریقہ آزمائے بغیر نہیں چھوڑا ہے۔ اپنی تازہ ترین مجرمانہ جدت میں تنظیم نے موصل شہر میں 25 عراقی قیدیوں کو نائٹرک ایسڈ (تیزاب) سے بھرے حوض میں ڈبو کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ان افراد پر عراقی حکومت کے لیے جاسوسی کا الزام تھا۔
تفصیلات کے مطابق داعش کے ارکان نے ہر شخص کو رسی سے باندھ کر اسے نائٹرک ایسڈ سے بھرے حوض میں اتارا یہاں تک کہ اس کے تمام اعضاء پگھل گئے۔
ذرائع کے مطابق تنظیم نے یہ سفاکانہ کارروائی شہریوں کی آنکھوں سامنے کی تاکہ لوگوں کو اس سے عبرت حاصل ہو۔
یاد رہے کہ اس نوعیت کے تیزاب کو انسانی جسم کو گلا دینے والا شمار کیا جاتا ہے اور یہ عام طور پر کھاد اور دھماکا خیز مواد تیار کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے۔
-
نیٹو طیارے داعش کے خلاف جنگ میں فضائی نگرانی کریں گے؟
معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو نے عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگ میں اپنی ...
بين الاقوامى -
موصل میں داعش کے ہاتھوں خاتون سمیت 21 افراد سنگسار
عراق کی نینویٰ گورنری سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شدت پسند گروپ دولت ...
مشرق وسطی -
عراق : 4 سینئر کمانڈروں سمیت داعش کے 65 ارکان ہلاک
عراق میں انٹیلجنس سیل اور مشترکہ آپریشنز کی کمان کے درمیان تعاون سے فضائیہ کے ...
مشرق وسطی