مصر : دھماکا خیز مواد پھٹنے سے افسر سمیت 3 فوجی ہلاک
مصر کے صوبے شمالی سیناء میں ہفتے کے روز بکتربند گاڑی کے نزدیک دھماکے کے نتیجے میں ایک فوجی افسر اور دو فوجی اہل کار ہلاک ہوگئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے الشیخ زوید شہر کے جنوب میں مصری فوج کے گشتی دستے کے گزرتے وقت بارودی مواد کا دھماکا کر دیا۔
دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
حالیہ کچھ عرصے سے شمالی سیناء کے علاقوں بالخصوص رفح، الشیخ زوید اور العریش کے شہروں میں فوج اور پولیس کی گاڑیوں اور ٹھکانوں کو مسلح جماعتوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سیناء میں سرگرم شدت پسند جماعتوں نے جن میں داعش تنظیم کی ہمنوا "ولايہ سيناء" جماعت شامل ہے بہت سے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
ستمبر 2013 سے مصری فوج اور پولیس کی مشترکہ فورس وسیع فوجی مہم میں مصروف عمل ہے جس کا مقصد متعدد صوبوں بالخصوص سیناء میں "دہشت گرد تکفیری جرائم پیشہ" عناصر کا تعاقب ہے۔
-
مصر اور بحرین کا بیرونی خطرات سے مل کر لڑنے سے اتفاق
بحرینی فرمانروا کا دورہ مصر، کئی سمجھوتوں کی منظوری
بين الاقوامى -
مصر متنازعہ علاقوں کے تصفیے کے لیے مذاکرات کرے:سوڈان
سوڈان کی وزارت خارجہ نے پڑوسی ملک مصر سے کہا ہے کہ وہ دو سرحدی علاقوں پر تنازعے کے ...
بين الاقوامى -
مصر کی تشویش کا ازالہ ،حماس نے سرحد پر سکیورٹی بڑھا دی
غزہ کی پٹی کی حکمراں فلسطینی جماعت حماس نے مصر کی سلامتی سے متعلق تشویش دور کرنے ...
بين الاقوامى