بشار کو فائربندی کا پابند کرنے کے لیے بھرپور مشاورت : سعودی عرب
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد کو فائربندی کا پابند کرنے اور محصورین کے لیے امدادات داخل کرانے کے لیے بھرپور مشاورت جاری ہے۔
انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اپنےکینیڈیئن ہم منصب کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہی۔
دوسری جانب فرانسیسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر خارجہ جون مارک ایرو نے بدھ کے روز شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس امر کو دہرایا کہ "ان کا ملک ڈی میستورا کے مشن کو سپورٹ کرتا ہے۔ مارک ایرو نے دشمنانہ کارروائیوں کے روکے جانے سے متعلق معاہدے کی پے درپے خلاف ورزیوں اور شامی حکومت کی جانب سے انسانی امدادات کا راستہ روکے جانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا"۔
فرانس کی وزارت خارجہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے جان مارک ایرو نے ملاقات کے دوران "بین الاقوامی قرارداد 2254 پر عمل درامد کرتے ہوئے شام میں ایک عبوری حکومت تشکیل دینے" کی ضرورت پر زور دیا۔ بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ "زمینی صورت حال جلد ہی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی اجازت دیں گے"۔
-
یمنی مسائل کے حل میں سعودی عرب کا مرکزی کردار ہے: کیری
ایران کو خطے میں مداخلت سے باز رہنا ہوگا: عادل الجبیر
بين الاقوامى -
روس کا شام سے جزوی انخلاء مثبت قدم : عادل الجبیر
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے شام سے روس کی مسلح افواج کے جزوی انخلاء کو ...
بين الاقوامى -
شام میں سعودی فوج بھیجنے کا فیصلہ امریکی اتحاد کرے گا
تہران میں سوئس سفارت خانہ سعودی قونصلر امور انجام دے گا: عادل الجبیر
بين الاقوامى