لیبیا : قومی وفاق کی فورسز کا سِرت کی بندرگاہ پر کنٹرول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لیبیا میں قومی وفاق کی حکومت نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے داعش تنظیم کے ساتھ جھڑپوں کے بعد دارالحکومت طرابلس سے 450 کلومیٹر مشرق میں واقع سرت کی بندرگاہ اور شہر کے مشرقی حصے میں واقع رہائشی علاقوں کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

فوجی آپریشن کے لیے مخصوص میڈیا سینٹر کے رکن رضا عیسی کے مطابق حکومتی فورسز نے سرت شہر کے شمال میں واقع بندرگاہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے علاوہ شہر کے مشرقی حصے السواوہ سے شدت پسند تنظیم کے ارکان کو مار بھگایا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جمعہ کے روز ہونے والی لڑائی میں عالمی برادری کی حمایت یافتہ سرکاری فورسز کے 11 ارکان ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔

کارروائی میں حکومتی فورسز نے ٹینکوں، بھاری توپ خانوں اور راکٹ لانچروں کا استعمال کیا۔

رضا عیسی کا کہنا ہے کہ داعش تنظیم اب سرت شہر کے وسطی اور شمالی حصے کے درمیان پانچ کلومیٹر کے رقبے کے اندر محصور ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ "داعش" داعش تنظیم جون 2015 سے سرت شہر پر قابض ہے جو یورپی ساحل سے تقریبا 300 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں