اماراتی عوام نقاب پر عائد پابندی پر عمل کریں : وزارت خارجہ
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سفر سے متعلق خصوصی ہدایات کی پابندی کریں اور بعض یورپی ممالک میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ہوشیار اور محتاط رہیں۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اماراتی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یورپ کے بعض ملکوں اور شہروں میں نافذ العمل "نقاب پر پابندی" کے قانون کی پاسداری کریں جس کے تحت اداروں اور مقامات عامہ میں نقاب پہننا ممنوع ہے۔ اس ہدایت کا مقصد قانونی پوچھ گچھ یا قانون کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے سے بچاؤ ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق حد سے زیادہ ظاہری شان و شوکت کے اظہار سے گریز کیا جائے اور اس سلسلے میں قیمی اشیاء کو نہ پہنا جائے جن کی طرف عام مقامات پر لوگوں کی توجہ مبذول ہوتی ہے اور جن کو لوگ اپنی قومیتوں اور معیار زندگی کے لحاظ سے استعمال کرتے ہیں۔
اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے بتائے گئے حفاظتی اقدامات میں اس بات کی ضرورت کو بھی شامل کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہری امن و امان کے حوالے سے شورش زدہ علاقوں کا سفر نہ کریں اور اپنی منزل کا تعین کرتے ہوئے سفر سے متعلق انتباہی شیڈول کو اپنائیں۔
اس کے علاوہ شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بیرون ملک اپنے پاسپورٹ محفوظ جگہ پر رکھیں اور ان کو بازاروں اور مقامات عامہ میں اپنے ساتھ لے کر نہ چلیں۔
وزارت خارجہ کے بیان میں میزبان ملک کے عام قوانین کے احترام کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے تاکہ بیرون میں متحدہ عرب امارات کی تصویر ایک باعزت ریاست کے طور پر سامنے آئے۔ ساتھ ہی باور کرایا گیا ہے کہ منزل مقصود پر پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے اور اپنے سفری دستاویزات کے علاوہ ساتھ لائی جانے والی نقدی اور دیگر اشیاء سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی جائے۔
-
یمن کی جنگ کے خاتمے تک سعودی عرب کے ساتھ ہیں : امارات
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے اس بات پر زور دیا ہے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب اور امارات کے مابین رابطہ کونسل کے قیام کا فیصلہ
سعودی عرب اور خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے ...
بين الاقوامى -
خلیج کی سرزمین حزب اللہ کے حامیوں پر تنگ ہونے لگی!
کویت، امارات، سعودی عرب اور بحرین حزب اللہ کے خلاف متحد
بين الاقوامى