سعودی عرب : قطیف خودکش بمباروں کے چیتھڑے بلیوں کی خوراک
سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر قطیف میں مسجد العمران کے نزدیک دھماکا کرنے والے خودکش دہشت گردوں کے جسم کی باقیات کو علاقے میں موجود متعدد بلیاں اپنی خوراک کے طور پر استعمال کررہی ہیں۔ ایک مقامی شہری نے اپنے موبائل کے کیمرے کی آنکھ میں یہ مناظر محفوظ کرلیے۔ شہریوں نے سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ خودکش بمباروں کے انسانی چیتھڑوں کو جائے مقام سے جلد از جلد ہٹایا جائے۔
ادھر متعدد شہریوں نے علاقے میں انسانی جسموں کی باقیات سے نکلنے والی بُو کے پھیل جانے کی تصدیق کی ہے۔ شہریوں کے مطابق متعلقہ اداروں کی جانب سے دھماکے کے بعد جائے وقوع کی صفائی کے باوجود ابھی تک وہاں انسانی باقیات موجود ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بعض نوجوانوں نے اپنے طور پر مذکورہ مقام کو صاف کرنے کا اہتمام کیا۔
-
"سعودی حملوں میں ایک سا دھماکا خیز مواد استعمال ہوا"
نائٹروگلائسرین انتہائی خطرناک بے رنگ اور آئیلی مواد ہے: منصور الترکی
بين الاقوامى -
مسجد نبوی اور قطیف میں حملے کس نے کئے؟ تفصیلات جاری
حملوں کے شبے میں گرفتار سعودیوں کے ساتھ 12 پاکستانی بھی شامل ہیں
مشرق وسطی -
حرم نبوی کے شہید جانباز محافظوں سے ملئے
سعودی وزارت داخلہ نے سوموار کے روز مسجد نبوی کے قریب خودکش حملے میں جام شہادت نوش ...
ایڈیٹر کی پسند