جنوبی شام سے داعش کے خلاف نیا محاذ کھولنے کا اعلان
امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے انکشاف کیا ہے کہ شدت پسند گروپ دولت اسلامی’داعش‘ کے خلاف برسرپیکار عالمی اتحاد شمالی شام کے محاذ جنگ کے ساتھ ساتھ اب جنوبی شام سے بھی داعش کے خلاف نیا محاذ کھولنےکی تیاری کررہا ہے۔
العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ جنوبی شام کے محاذ سے داعش کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں اردن جیسے اتحادی ممالک پر دباؤ میں کمی آئے گی۔ اسی طرح شام اور عراق میں داعش کے خلاف دوسرے محاذوں پر جاری آپریشن کو تقویت ملے گی۔
ادھر ایک دوسری پیش رفت میں امریکی قیادت میں اتحادی فورسز کو منبج شہر سے داعش کے بارے میں اہم معلومات اور اعدادو شمار پرمبنی دستاویزات حاصل ہوئی ہیں۔ اس شہر میں داعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ڈیموکریٹک فورسز نے شدت پسندوں کووہاں سے نکال باہر کیا تھا۔ داعشی جنگجو فرار کے دوران اہم دستاویزات ساتھ لے جانے میں ناکام رہے تھے۔
-
فرانس کا ’داعش‘ کے خلاف بھرپور جنگ کا اعلان
داعش کو کچلنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: اولاندے
بين الاقوامى -
کابل :داعش کا تباہ کن بم حملہ، 80 افراد ہلاک اور 240 زخمی
احتجاجی جلوس میں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ،افغانستان ...
بين الاقوامى -
داعش عالمی تنظیم بننے کے لیے کوشاں ہے : جان کیری
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے "داعش تنظیم کے ایک فرضی ریاست سے دہشت ...
بين الاقوامى