حجاج کے خیموں میں ہر وقت محافظین کی شرط عائد
سعودی عرب میں شہری دفاع کے ڈائریکٹریٹ نے حج اسٹیبلشمنٹ کمپنیوں ، اداروں اور خیموں اور حج آپریٹرز مالکان کو اس بات کا پابند کر دیا ہے کہ وہ ہر ایک ہزار حجاج کے لیے ہر وقت ایک سکیورٹی محافظ کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔
مشروط ضروریات میں حج کے موقع پر زمینی خدمات فراہم کرنے والے ہر مکتب میں سعودی شہریت رکھنے والے ایک سکیورٹی ذمہ دار کی فراہمی کو شامل کیا گیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ محافظ کی عمر 20 سال سے کم اور 55 سال سے زیادہ نہ ہو۔ اس سلسلے میں بجلی کے کام ، ریسکیو اور آگ بجھانے کی کارروائی جاننے والے شخص کو ترجیح دی جائے۔ علاوہ ازیں اس بات کا بھی پابند بنایا گیا ہے کہ حجاج کے خیمے میں کسی بھی وقت خیمے کے محافظین کی مجموعی تعداد کے 50% سے کم محافظ موجود نہ ہوں۔
-
سعودی وزارت حج وعمرہ کی ڈیجیٹل سروسز حجاج کے لیے نئی سہولت
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے سال رواں میں ماضی کی نسبت حجاج ومعتمرین کو زیادہ ...
ایڈیٹر کی پسند -
شاہ سلمان کی دعوت پر دنیا بھر سے 1400 خوش نصیب حج ادا کریں گے
’خادم الحرمین الشریفین حج پروگرام کا مقصد اسلامی اخوت وبھائی چارے کا فروغ ہے‘
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب: غیر قانونی عازمین حج کی آمد روکنے کے لیے اقدامات
سعودی حکام نے غیر مجاز عازمین حج اور گاڑیوں کے مکہ مکرمہ میں داخلے کو روکنے کے لیے ...
بين الاقوامى