.

لبنان : وادی بقاع میں بم دھماکا ،شامی عورت ہلاک ،8 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کے مشرق میں واقع وادی بقاع میں بم دھماکے میں ایک شامی عورت ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنان کی سرکاری قومی خبررساں ایجنسی (این این اے) کے مطابق بدھ کے روز یہ بم دھماکا مسیحی اکثریتی قصبے زحلہ کے نزدیک ہوا ہے۔اس نے مقتولہ ضعیف العمر خاتون کی ایک تصویر بھی جاری ہے جس میں ان کی نعش خون میں لت پت نظر آرہی ہے۔

ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔واضح رہے کہ پڑوسی ملک شام میں 2011ء میں خانہ جنگی چھڑنے کے بعد سے لبنان میں متعدد بم دھماکے ہوچکے ہیں۔

جون میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے آٹھ خود کش بمباروں نے شام کی سرحد کے نزدیک واقع گاؤں القاع پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

12 نومبر 2015ء کو لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے برج البراجنہ میں دو خودکش بم دھماکوں میں کم سے کم چالیس افراد ہلاک اور ایک سو اسّی سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ داعش نے ان بم حملوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔