.

سعودی عرب حلب کے 150 شامی بچوں کا علاج کرائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام کے شہر حلب میں زخمی بچوں کو نکالنے کے لیے "یو ایس سیریئن میڈیکل سوسائٹی" کے تعاون سے لازمی اقدامات کرے گا۔ اعلان کے مطابق سعودی عرب ان بچوں کو جن کی تعداد 150 ہے ترکی میں سرحدی ہسپتالوں میں علاج کی فراہمی کو یقینی بنائے گا اور ضرورت پڑنے پر بچوں کو مملکت کے اندر مناسب ہسپتالوں میں منتقل بھی کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں سعودی عرب نے حلب اور اس کے پڑوسی علاقوں میں ہسپتالوں میں مطلوب سینے کے ایکس رے کی مشینیں فراہم کرنے کی بھی ذمہ داری لی ہے۔

ان تمام امور کا اعلان نیویارک میں اقوام متحدہ کے لیے سعودی عرب کے مستقل وفد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا۔