دبئی : الجزائری بچہ 35 لاکھ طلبہ پر سبقت لے گیا
دبئی کے حکمراں الشیخ محمد بن راشد اآل مکتوم نے الجزائر کے 6 سالہ بچے محمد عبداللہ فرح کو Arab Reading Challenge میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر انعام دیا۔
مقابلے میں 15 عرب ممالک کے مجموعی طور پر 35 لاکھ 90 ہزار 743 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ ان طلبہ و طالبات کا تعلق پہلی جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک تھا اور حتمی مرحلے سمیت پورے مقابلے میں یہ بچے دس کروڑ سے زیادہ کتابیں پڑھنے میں کامیاب رہے۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے الجزائری طالب علم محمد نے مقابلے میں 20 سے زیادہ مصنفین کے 50 عنوانات کو پڑھ کر ان کی تلخیص کی۔
محمد عبداللہ فرح الجزائر کے شہر قسنطینہ میں " زیادی بطو" پرائمری اسکول میں پہلی کلاس کا طالب علم ہے۔ وہ الجزائر کی سطح پر 6 لاکھ 10 ہزار طلبہ و طالبات پر برتری حاصل کر کے حتمی مرحلے میں پہنچا تھا۔
اسی حوالے سے فلسطین کے ہائی اسکول "طلائع الامل" نے مذکورہ چیلنج کے مقابلے میں بہترین اسکول کا انعام جیت لیا۔ حتمی مرحلے میں 5 اسکولوں کے درمیان مقابلہ تھا۔
-
دبئی : 4 درہم فیس سے بچنے والے پر 1.5 لاکھ درہم جرمانہ !
متحدہ عرب امارات میں مقامی عدالت نے ایک ایشیائی شہریت رکھنے والے ڈرائیور کو 3 ماہ ...
مشرق وسطی -
امارات کا دبئی میں دنیا کی نئی بلند ترین عمارت بنانے کا اعلان
’برج خور دبئی‘ برج الخلیفہ سے بھی بلند اور جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا
مشرق وسطی -
گاڑی کی نمبر پلیٹ "دبئی 5"... 3.3 کروڑ درہم میں فروخت
دبئی میں منعقد نیلام میں ایک بھارتی تاجر نے 3.3 کروڑ اماراتی درہم (تقریبا 90 لاکھ ...
ایڈیٹر کی پسند