دبئی : 4 درہم فیس سے بچنے والے پر 1.5 لاکھ درہم جرمانہ !
متحدہ عرب امارات میں مقامی عدالت نے ایک ایشیائی شہریت رکھنے والے ڈرائیور کو 3 ماہ قید، 1.5 لاکھ درہم (تقریبا 40 ہزار امریکی ڈالر) جرمانے اور ملک سے بے دخلی کی سزا سنائی ہے۔ عربی روزنامے "الامارات اليوم" کی رپورٹ کے مطابق 41 سالہ ملزم نے پارکنگ کی فیس سے بچنے کے لیے دو مرتبہ الکٹرونک پارکنگ ٹکٹ میں جعل سازی کی تھی جن کی مجموعی رقم 4 درہم (تقریبا 1 ڈالر) بنتی ہے۔
دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ایک تفتیش کار نے گاڑیوں پر لگے ٹکٹوں کے معائنے کے دوران دو درہم کے ایک ٹکٹ پر شک کا اظہار کیا تھا۔ باریک بینی سے جائزہ لینے پر ٹکٹ کی تاریخ میں واضح جعل سازی کا انکشاف ہو گیا۔ تاہم تفتیش کار کی غفلت سے ڈارئیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ دو روز بعد اسی علاقے میں مذکورہ ملزم نے ایک مرتبہ پھر اس حرکت کو دہرانے کی کوشش کی تو وہ تفتیش کار کی نظر میں آ گیا۔ پولیس کو اطلاع دینے جانے پر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے پاس سے دونوں تحریف شدہ ٹکٹ نکل آئے۔ ڈرائیور نے 4 درہموں کی ادائیگی سے بچنے کے لیے ان دو ٹکٹوں میں جعل سازی کا اعتراف کر لیا۔
-
اماراتی شہری کو ’انسٹا گرام‘ پربھائی کی تصویرپرتبصرہ مہنگا پڑگیا
تصویر پرشرمناک کمنٹس کی پاداش میں اماراتی نوجوان کو قید اور جرمانہ کی سزا
مشرق وسطی -
سعودی عرب : سگریٹ کے ٹکڑے پھینکنے پر 100 ریال جرمانہ
سعودی عرب میں ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل عبداللہ الزہرانی نے اعلان کیا ہے کہ ...
مشرق وسطی -
مرغ کی بانگ سے کوڑے، جیل اور جرمانہ کی سزاء
پڑوسی کے مرغ سے تنگ سعودی شہری عدالت جا پہنچا
بين الاقوامى