پاسداران انقلاب کی موصل میں شمولیت کے لیے سلیمانی عراق میں
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی عسکری تنظیم "قدس فورس" کا کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی موصل کے معرکے میں شرکت کے لیے عراق پہنچ گیا ہے۔ سلیمانی وہاں ایرانی پاسداران انقلاب کی فورس اور تہران نواز فرقہ وارانہ ملیشیا پاپولر موبیلائزیشن کے دستوں کی نگرانی کرے گا۔
نیم سرکاری ایجنسی "مہر" کے مطابق سلیمانی اتوار کے روز اچانک عراق کے ریجن کردستان پہنچا تاکہ موصل کی لڑائی کے دوران عراقی اور کرد پیشمرگہ فورسز کو مشاورت پیش کرے۔
ایجنسی نے مزید بتایا کہ سلیمانی نے پیشمرگہ فورسز کے ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔
مہر ایجنسی نے حسین منصور کے بیٹے کے ساتھ سلیمانی کی تصویر بھی نشر کی ہے۔ حسین منصور پیشمرگہ فورسز کا ایک اہم کمانڈر تھا جو 2015 میں داعش کے خلاف لڑائی میں ہلاک ہو گیا تھا۔
قاسم سلیمانی کردستان میں ذمے داران اور عسکری قیادت سے ملاقات میں انہیں موصل صوبے میں جاری معرکوں کی تفصیلات سے آگاہ کرے گا۔
واضح رہے کہ ایرانی "قدس فورس" کے کمانڈر قاسم سلیمانی ایسے وقت کردستان پہنچا ہے جب امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر بھی کرد ریجن کے دورے پر ہیں۔
-
جنرل قاسم سلیمانی فلوجہ میں شیعہ ملیشیا کے ہمراہ: تصاویر
عراق کے فلوجہ شہر میں جہاں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ ...
بين الاقوامى -
دہشت گرد قاسم سلیمانی عراقی حکومت کا" مُشیر "
عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے بتایا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب میں فیلق ...
مشرق وسطی -
قاسم سلیمانی کی فلوجہ معرکے کی "نگرانی"
ایرانی پاسداران انقلاب کے ذیلی بریگیڈ فیلق القدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ...
مشرق وسطی