حلب کے مشرق میں بشار فوج کی پیش قدمی ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام میں انسانی حقوق کی رصدگاہ کے مطابق بشار حکومت کی فوج نے حلب کے نواحی زرعی علاقوں میں تو پیش قدمی کی ہے تاہم شہر کے مشرقی حصے میں داخل ہونے میں وہ مکمل طور پر ناکام رہی۔

حلب کے معرکے کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شہر کے علاقے المرجہ میں میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم تین شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ادھر سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے حلب کے شمال میں واقع شہر اعزاز کو بم باری کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

شامی جنگی طیاروں نے حلب کے شمال اور شمال مغرب میں کئی دیہاتوں پر بم باری کی۔ ان میں حریتان ، عندان اور کفر حمرہ شامل ہیں۔

دوسری جانب حمص میں داعش تنظیم نے جب الجراح نامی گاؤں کو نشانہ بنایا۔ حمص کے شمال میں تلبیسیہ شہر میں ہونے والی جھڑپوں اور گولہ باری میں شامی اپوزیشن فورسز کا ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں