یمن: تعزکے اہم فوجی اڈے پرسرکاری فوج کا کنٹرول،30 باغی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کی سرکاری فوج اور اس کی معاون ملیشیا نے شورش زدہ شہر تعز کے شمال مغرب میں واقع اہم فوجی اڈا حوثی باغیوں سے چھین لیا ہے۔ تازہ لڑائی کے دوران تیس باغی جنگجوؤں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات آئی ہیں۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق تعز شہر میں محاذ جنگ سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ گھمسان کی لڑائی کے بعد سرکاری فوج نے تعز کے شمال مغرب میں واقع فوجی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تعز میں فوج کے ساتھ مقابلے میں شکست کے بعد باغی وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یمنی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی کے دوران 9 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں جب کہ عرب اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے حجۃ کے مقام پر حوثی باغیوں اور مںحرف علی صالح کے 30 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

تعز میں گذشتہ روز حوثی باغیوں کی جانب سے شہری آبادی پر توپخانے سے اندھا ھند گولہ باری کی گئی۔ سرکاری فوج نے مغربی مآرب میں صرواح کے مقام پر حوثیوں کے دو حملے پسپا کردیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں