ایرانی کشتی نے آبنائے ہرمز میں امریکی ہیلی کاپٹر پر ہتھیار تان لئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک چھوٹے بحری جہاز نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر پر ہتھیار تان لئے۔ اس عمل کو امریکی دفاعی اہلکاروں نے غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیا۔

امریکی عہدیداران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز سے گفتگو کرتے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جب امریکی بحریہ کا ایک ہیلی کاپٹر بین الاقوامی پانیوں میں موجود دو ایرانی کشتیوں کے قریب سے گزرنے لگا تو ایک کشتی نے ہیلی کاپٹر کی جانب ہتھیار تان لئے۔

امریکی اہلکاروں کے مطابق ہیلی کاپٹر کے عملے کو کسی بھی موقع پر ایرانی کشتیوں سے خطرہ محسوس نہیں ہوا۔ مگر ان کا یہ کہنا تھا کہ عام معیار کے مطابق یہ اقدام اشتعال انگیز قرار پائے گا اور اس کے نتیجے میں کشیدگی میں شدت آسکتی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں