’ایران واگزار کرائی گئی رقوم دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہا ہے‘

پابندی کے باوجود ایران اسلحہ کے انبار جمع کر رہا ہے: امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکی کانگریس کے قانون سازوں اور دیگر قانونی حلقوں نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران پابندیوں سے واگزار کرائی گئی رقوم کو دہشت گردی کی پشت پناہی کے مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چھڑائی گئی ایرانی رقوم شام، عراق اور یمن میں دہشت گردی کی حمایت اور مدد میں استعمال کی جاتی ہیں۔ ایران نواز جنگجوؤں کو اسلحہ، گولہ بارود اور میزائل فراہم کیے جاتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی فوج کے چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈانفورڈ کا کہان ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے ذریعے چھڑائے پیسے اپنے عسکری نیٹ ورک کو مضبوط بنانے میں صرف کررہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر سمجھوتے کے بعد ایران کے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے منجمد اثاثے بحال کیے گئے اور یہ ساری رقم اسلحہ کے حصول اور اس کی تیاری پر صرف کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ میڈیا رپورٹس میں یہ خبریں بھی مسلسل آتی رہی ہیں کہ ایران چھڑائی گئی رقوم کو عراق، شام اور یمن میں اپنے کٹھ پتلی عناصر کو فراہم کررہا ہے۔

امریکا میں ’واشنگٹن فری بیکن‘ ویب پورٹل نے حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جنرل ڈان فورڈ نے حال ہی میں کانگریس کے ارکان کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنی عسکری صلاحیت کو بہتر بنانے لیے غیرمعمولی سرعت کے ساتھ سرگرم ہے۔ ایران کی اس پالیسی سے خط میں امریکی اتحادیوں کو تشویش کا سامنا ہے۔

جنرل ڈان فورڈ نے ری پبلیکن رکن کانگریس ٹیڈ کروزسمیت 18 ارکان کے سوالات کے جوابات دیے ہیں جس میں ایران کی واگزار کرائی گئی رقوم کے استعمال کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ بیان میں جنرل ڈانفورڈ کا کہنا ہے کہ ایران اب بھی جدید ترین میزائلوں، جنگی طیاروں اور دیگر بھاری اسلحے کے انبار لگانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

خیال رہے کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے متنازع جوہری پروگرام پر معاہدہ گذشتہ سال طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت امریکا سمیت دنیا بھر میں ایران کے منجمد اثاثے بہ تدریج بحال ہونا شروع ہوئے تھے۔ امریکا اور دیگر ملکوں کے سیاسی حلقوں کو تشویش ہے کہ ایران جوہری سمجھوتے کی شرائط پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد سے گریزاں ہے۔

1

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں