شام : مسلح اپوزیشن کا "وادی بردى" سے انخلاء ، اِدلب روانگی کی تیاری
شام میں اپوزیشن کے مسلح جنگجوؤں نے دارالحکومت دمشق کے نزدیک واقع علاقے وادی بردی سے کوچ کی تیاری کر لی ہے۔ اپوزیشن گروپوں کے یہ جنگجو اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ شام کے شمال میں اِدلب کا رخ کریں گے۔ یہ اقدام جنگجو گروپوں اور شامی حکومت کی فوج کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے۔
ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی کو موصول ہونے والے وڈیو کلپ میں تقریبا 20 بسیں ان جنگجوؤں اور ان کے متعلقین کو منتقل کرنے کے لیے تیار کھڑی نظر آ رہی ہیں۔
اس سے قبل شامی فوج نے اپوزیشن گروپوں کے ساتھ تقریبا ایک ماہ سے زیادہ جاری رہنے والے معرکوں کے بعد وادی بردی کے پورے علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ علاقہ شامی دارالحکومت کو پانی کی فراہم کے حوالے سے مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔
-
شاہ سلمان اور ڈونلد ٹرمپ کے درمیان دو طرفہ امور پر ٹیلیفونک بات چیت
دونوں رہ نماؤں میں شام میں محفوظ زون اور ایرانی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
بين الاقوامى -
شام سے متعلق جنیوا مذاکرات ملتوی ہوگئے، روس، یو این کی تردید
روس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئندہ ماہ جنیوا میں شام کے بحران کے حل کے سلسلے ...
مشرق وسطی -
شام کے لیے روسی آئین کو سب کے سامنے پیش کریں گے : لاؤروف
روس کی دعوت پر ماسکو میں منعقد ہونے والا اجلاس جمعے کی صبح شروع ہوا۔ اجلاس میں روس ...
مشرق وسطی