امارات اور روس کا شام میں سیف زون سے متعلق تفصیلات کا مطالبہ
متحدہ عرب امارات اور روس نے شام میں "سیف زون" کے قیام کے حوالے سے امریکی انتظامیہ سے مزید تفصیلات کا مطالبہ کیا ہے۔
ابوظبی میں اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ شام سیف زون کے خیال کی تائید سے قبل امریکی انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں مزید تفصیلات سننا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آستانہ کانفرنس نے ثابت کر دیا کہ شامی بحران کا حل ممکن ہے۔
دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مجوزہ سیف زون کے علاقوں کے حوالے سے اپنا رجحان مزید متعین کریں۔ لاؤروف نے کہا کہ لیبیا میں اس نوعیت کے علاقوں کا تجربہ الم ناک ثابت ہوا۔
-
روس پر پابندیاں.. ٹرمپ اور مے کے درمیان کیا اختلاف ہے ؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ ابھی یہ بحث ابتدائی مراحل ...
بين الاقوامى -
شام سے متعلق جنیوا مذاکرات ملتوی ہوگئے، روس، یو این کی تردید
روس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئندہ ماہ جنیوا میں شام کے بحران کے حل کے سلسلے ...
مشرق وسطی -
روس کے مجوّزہ شامی آئین سے "عرب" تشخص غائب
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے بدھ کے روز بتایا کہ ان کے ملک نے روسی ماہرین کے ...
بين الاقوامى