بغداد میں نیا ایرانی سفیر۔۔۔ جنرل سلیمانی کا مشیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراقی حکومت نے ایرانی سفیر حسن دانائی فر کی سبکدوشی کے بعد ان کی جگہ ایرج مسجد کی تعیناتی کا فیصلہ قبول کرتے ہوئے انہیں بغداد میں تہران کا سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراقی حکومت کے ایک ذمہ دار ذریعے کا کہنا ہے کہ دانائی فر کی جگہ بغداد میں ایران کا نیا سفیر ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم تنظیم ’القدس ملیشیا‘ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کا مشیر خاص اور ایران کا سابق فوجی افسر رہ چکا ہے۔

ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ بغداد حکومت نے اپنے ہاں ایران کے نو منتخب سفیر بریگیڈیئر ایرج مسجدی کو بہ طور سفیر تعیناتی قبول کرلی ہے۔

بریگیڈیئر مسجدی جنوبی ایران کے آبادان شہر سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی وجہ شہرت فیلق القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے ایک عسکری مشیر کےطور پر بتائی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی خبر رساں اداروں کی طرف سے آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ ایک سابق فوجی جنرل کو عراق میں حسن دانائی فر کی جگہ نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں