.

مغربی موصل کے ایک تہائی سے زیادہ حصے پر عراقی افواج کا کنٹرول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق میں اتوار کے روز انسدادِ دہشت گردی فورس کے اسپیشل آپریشنز یونٹ کے کمانڈر میجر جنرل معن السعدی نے موصل شہر کے مغربی حصے کا ایک تہائی سے زیادہ رقبہ واپس لے لینے کا اعلان کیا ہے۔ مغربی موصل کا کنٹرول داعش تنظیم سے واپس لینے کے لیے عکسری آپریشن کا آغاز 19 فروری کو کیا گیا تھا۔

عراقی سکیورٹی فورسز امریکا کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کی سپورٹ سے گزشہ عرصے کے دوران اُن اکثر علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہو چکی ہے جن پر شدت پسندوں نے جون 2014 میں ایک بڑے حملے کے بعد قبضہ کر لیا تھا۔

عراقی افواج نے ملک میں شدت پسندوں کے آخری بڑے گڑھ موصل شہر کا کنٹرول واپس لینے کےلیے 17 اکتوبر 2016 سے ایک وسیع آپریشن شروع کیا تھا جس میں ہزاروں جنگجو حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن کے پہلے مرحلے میں موصل شہر کے مشرقی حصے کو مکمل طور پر آزاد کرایا جا چکا ہے۔