شام اور سعودی عرب کے درمیان تیل اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کی منظوری

24 ارب ریال سے زائد سرمایہ کاری کے منصوبے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کی وزارت توانائی نے سعودی عرب کی کمپنیوں کے ساتھ بجلی، تیل اور گیس کے شعبوں میں ایک معاہدہ اور متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

شامی خبررساں ادارے ’سانا‘ کے مطابق یہ معاہدے بجلی کے منصوبوں، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن اسٹیشنز، جیوفزیکل اور جیولوجیکل سروے، پٹرولیم فیلڈ سروسز، کنوؤں کی کھدائی و مرمت، فنی تربیت، افرادی قوت کی تیاری اور تیل و گیس کے ذخائر کی ترقی و انتظام کے لیے جامع حل فراہم کرنے جیسے شعبوں پر مشتمل ہیں۔

گذشتہ ماہ دمشق میں سعودی شامی سرمایہ کاری فورم منعقد ہوا تھا جس میں سعودی عرب کی 100 سے زائد کمپنیوں اور 20 سرکاری اداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر 24 ارب ریال سے زائد مالیت کے 47 سرمایہ کاری منصوبوں پر دستخط کیے گئے جن کا تعلق رئیل اسٹیٹ، بنیادی ڈھانچے، توانائی، مواصلات، سیاحت، صنعت اور صحت کے شعبوں سے تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں